امریکی صدر کے طور پرعہدے کا حلف لینے کے چارروز بعد ہی ڈونالڈ ٹرمپ نے
ہندوستان کو 'سچادوست' قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس سال کے
آخر میں امریکہ آنے کی دعوت دی ہے۔وائٹ ہاؤس نے آج ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ فون پر بات
چیت میں مسٹر ٹرمپ نے کہا، امریکہ ہندوستان کو ایک سچا دوست مانتا ہے
اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں اسے اپنا شراکت دار سمجھتا ہے."
وائٹ ہاؤس
نے کہا، "دنیا کے دو طاقتور ممالک کے دونوں رہنماؤں نے معیشت اور دفاع کے
شعبوں میں امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کو مزیدمضبوط کرنے پر بھی
بات کی۔
اس کے علاوہ انہوں نے ایک دوسرے سے جنوبی اور وسطی ایشیا میں سلامتی کے
مسئلے پر بھی بات چیت کی. " وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ امریکہ اور ہندوستان نے
دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے پر
زوردیا ہے۔